ڈی آئی جی ایسٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

 ڈی آئی جی ایسٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (این این آئی) ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفت روزہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی پولیس اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پیز نے مضر صحت گٹکا و ماوا فروخت کرنے والے عناصر، منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس، مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف چھاپوں، گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔ انہوں نے بالخصوص کالجوں اور جامعات میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مثر کریک ڈاؤن کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر علما کرام، ذاکرین، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے بڑھائے جائیں اور انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں تمام ممکنہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں