گورنر نے ترجمان مسلم لیگ ن سندھ کی عیادت کی

گورنر نے ترجمان مسلم لیگ ن سندھ کی عیادت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جانب سے مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کی رہائشگاہ پر انکی عیادت کی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے شاہ فیصل کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد پر اہلِ محلہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اسد عثمانی کے پاؤں میں فریکچر پر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر اسد عثمانی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن سندھ اسد عثمانی نے گورنر سندھ کو حج کی مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں