امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے میدان جنگ میں ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 9, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی شکستوں کے باوجود ہماری قوتِ ارادی کو آزمانے کا انتخاب کیا، ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مزید سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔