ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکباد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور گلوکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، جس کی جھلک انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثمر جعفری نے حرم شریف سے چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہیں روحانی سفر کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر پُرمعنی کیپشن ’’الحمدللہ‘‘ تحریر کیا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ثمر جعفری کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں عمرے کی ادائیگی پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے، شوبز شخصیات نے بھی اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے خصوصی طور پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں