آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
تہران: (دنیا نیوز) اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والا آئل ٹینکر ایران کے مقررہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments