کیف چند گھنٹوں میں جنگ ختم کر سکتا ، فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے: کریملن

ماسکو: (شاہد گھمن) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری تنازع چند گھنٹوں کے اندر ختم ہو سکتا ہے، تاہم اس کے لیے فیصلہ کیف حکومت کو کرنا ہوگا۔

دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ نے دو سال قبل ہی فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے اپنی شرائط واضح کر دی تھیں، اور یہ شرائط آج بھی واضح اور مستقل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیف حکومت متعلقہ فیصلے کر لے تو آج آدھی رات سے پہلے بھی فوجی کارروائیاں رک سکتی ہیں۔

کریملن کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے خاتمے کا امکان موجود ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یوکرین روس کی پیش کردہ شرائط کے حوالے سے مناسب فیصلہ کرے۔

دوسری جانب 25 جولائی کو روس کے شہر اومسک میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا کہ یوکرین تنازع کو منجمد (Freeze) کیا جانا چاہیے اور فریقین کو دوبارہ استنبول فارمولے کی بنیاد پر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

اس سے قبل دونوں صدور نے 24 اور 25 جولائی کو اومسک میں منعقد ہونے والے روس۔قازقستان بین العلاقائی تعاون فورم کے 22ویں اجلاس کے مکمل اجلاس (پلینری سیشن) میں بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...