اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں اداکار منیب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ پولیس کے مطابق منیب بٹ کے خلاف ایئرپورٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا ہے ، جو مدعی متعال خان کی شکایت پر 23 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں