ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ٹیکو پارک، آفیسر کالونی پارک ،صدر بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ٹیکو پارک، آفیسر کالونی پارک ،صدر بازار کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ٹیکو پارک، آفیسر کالونی پارک اور صدر بازار کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مکمل ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف محمود، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے تاریخی ٹیکو پارک کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک میں جدید واکنگ ٹریک، گزیبوز، بچوں کے جھولے ، بینچز اور ٹف ٹائلز نصب کی جا رہی ہیں جبکہ تاریخی یادگاروں کی اصل شناخت برقرار رکھتے ہوئے ان کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں