امریکی صدر میڈیا میں امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر ایران پر برہم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ ایرانی میڈیا میں امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر ایران پر برہم ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی ہیں، ایران نے جو شرائط میڈیا پر لیک کیں ان کا تحریری طور پر طے پانے والی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے عباس عراقچی کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس سے پہلے کبھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا تھا۔

دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف معاہدہ کرنے پر فنڈز ریلیز کرنے کی بات درست نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل ایسی ہوگی جس میں امریکا اور اتحادیوں کے خدشات کو دور کیا جائے گا، ایران نے اگر شرائط پوری کر دیں تو ایران اور پورے خطے کیلئے رقم جاری کردی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں