پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 199 رنز بنا لیے

ٹاروبا: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے۔

ٹاروبا ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا جہاں پاکستان باؤلرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4 اور محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ امام الحق 63، بابر اعظم 23 اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 112 رنز درکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...