شیر کی دھاڑ یا تیر کرے گا شکار؟ میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں آج انتخابی میدان سجے گا

میرپور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں انتخابی میدان سجے گا۔

میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ سٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی، میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، 13 حلقوں میں 288 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی متوقع کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئی پی پی اور آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹر رجسٹرڈ، جن میں سے 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کیلئے 2 ہزار 316 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 1241 انتہائی حساس، اور 724 حساس قرار دے گئے ہیں۔

الیکشن کی سکیورٹی کیلئے میرپور ڈویژن میں 18 ہزار 560 اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج کے 2100 جوان بھی الیکشن کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...