رانا احسان افضل خان کا نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا دورہ

 رانا احسان افضل خان کا نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا دورہ

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے وائس چانسلررجسٹراراور کورین وفد سے ملاقات کی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (این ٹی یو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر/ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود، ،رجسٹرار سلمان سیف، ڈاکٹر قمر خان اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران این ٹی یو اور کوئیکا کے درمیان جاری تعاون، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وفد نے رانا احسان افضل خان کو کوئیکا کے اشتراک سے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعلیمی و تکنیکی شعبوں میں پیش رفت اور مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔گفتگو کا محور کوئیکا کے تعاون سے جاری منصوبوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی استعدادِ کار میں اضافے ، تکنیکی و ٹیکنالوجیکل معاونت، اطلاقی تحقیق (Applied Research) کے فروغ اور یونیورسٹی کو درپیش زیرِ التواء مسائل کے حل پر مرکوز رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں