حافظ آباد:آلائشوں کیلئے 10کولیکشن سنٹر ‘85ہزار بیگ تقسیم

حافظ آباد:آلائشوں کیلئے  10کولیکشن سنٹر ‘85ہزار بیگ تقسیم

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ضلع میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے 10کولیکشن سائٹس بنائی گئی ہیں

جبکہ 2ہزار ورکرز تینوں ایام میں24گھنٹے ڈیوٹی دینگے ،آلائشیں نالیوں، سیوریج میں پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ صحافیوں کو بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آلائشیں جمع کرنے کیلئے 85ہزار بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں