پیدائش، وفات ، شہری اندراج کا نظام مؤثربنانے پراجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت نادرا اور۔۔
محکمہ صحت کااہم اجلاس ہوا۔ پیدائش، وفات اور شہری اندراج کے نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل انٹیگریشن، ڈیٹا شیئرنگ اور شہری ریکارڈ کے نظام میں بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پیدائش اور وفات کی بروقت رجسٹریشن نظام کو مزید فعال بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکانے شہریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر معیاری اور آسان خدمات فراہمی کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا۔ اس موقع پر عمران نذیر نے کہا شہری ریکارڈ کے نظام میں شفافیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہئے ۔ عوام کو بروقت، معیاری اور آسان خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ۔ جدید ڈیجیٹل نظام شہری سہولیات میں بہتری لائے گا۔