ڈی سی خانیوال کی محرم میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

ڈی سی خانیوال کی محرم میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

ڈی سی خانیوال کی محرم میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایتجلوسوں کے راستوں کی صفائی، پانی کے چھڑکاؤ اور سکیورٹی مزید مؤثر بنانے پر زور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی، بین المسالک ہم آہنگی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض مؤثر انداز میں سرانجام دیں۔انہوں نے گرمی کی شدت کے پیش نظر مرکزی جلوسوں کے راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ، عزاداروں کے لیے فسیلیٹیشن کیمپوں اور کلینک آن ویلز کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سبیلوں کے قیام کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا بھی حکم دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلوسوں کے راستوں سے لٹکتی بجلی کی تاریں، خراب ٹرانسفارمرز اور کھلے مین ہولز فوری طور پر ختم کیے جائیں جبکہ سڑکوں کی مرمت اور صفائی یکم محرم سے قبل مکمل کی جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے لیے سائبر پٹرولنگ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں