لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ،محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثر ہونیوالی دونوں مریض خواتین ہیں جنہیں میو ہسپتال میں زیرِ علاج ۔۔۔
رکھا گیا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق لاہور میں رپورٹ منکی پاکس کے تمام کیسز مقامی ہیں۔ متاثرہ خواتین کی کوئی بیرون ملک ٹریول ہسٹری نہیں۔ ان کیسز کیساتھ ہی رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے ۔طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ تیز بخار اور جسم پر دانے کی علامات ظاہر ہوں تو شہری احتیاط برتیں ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔