ایل ڈی اے میں 11افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں11افسروں کے تقرر و تبادلے ،تقرری کی منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ کو ۔۔۔
ون ونڈو آپریشنز شفٹ ون،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ چھ عزیر بن طارق کو ڈائریکٹوریٹ لینڈ ایکوزیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو عثمان طارق کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ نائن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ گیارہ جنید کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ چھ اورتقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممنان عبد الاحد کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ون میں تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ نائن بلال سعید کو سٹیٹ افسر ہائوسنگ نائن کا اضافی چارج تفویض، تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زویا مبین کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ تھری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹین بلال ملک کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ایٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری نائلہ ملک کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ٹین،تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ارشاد کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اورتعینات سکینڈری سکول ٹیچر خلیل الرحمن کو ایل ڈی اے ماڈل سکول جوہر ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔