ویمن یونیورسٹی میں ٹیک ایکسپو، 42 جدید پراجیکٹس پیش

ویمن یونیورسٹی میں ٹیک ایکسپو، 42 جدید پراجیکٹس پیش

ویمن یونیورسٹی میں ٹیک ایکسپو، 42 جدید پراجیکٹس پیش طالبات نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پر مہارت دکھا ئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے زیر اہتمام \\\"ٹیک ایکسپو 2026\\\" کا انعقاد جناح ہال، کچہری کیمپس میں کیا گیا، جس میں طالبات کے تیار کردہ جدید، تحقیقی اور تخلیقی نوعیت کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔ایکسپو میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)، سائبر سکیورٹی، ویب و موبائل ڈویلپمنٹ، ڈیٹا سائنس اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے ، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق تقریب کا مقصد طالبات کی فنی صلاحیتوں، تحقیقی رجحانات اور عملی مہارتوں کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول تھیں، جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر دیبا، چیئرپرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر خدیجہ کنول، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈاکٹر خدیجہ کنول نے کہا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی ترقی اور معاشی استحکام کی بنیاد بن چکی ہے اور یونیورسٹی طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا ٹیکنالوجی کے میدان میں کردار انتہائی اہم ہے۔ اور ایسی سرگرمیاں طالبات میں خوداعتمادی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں