جہاں واردات ہوگی وہاں کا تھانیدار ذمہ دار ہوگا ،آئی جی

جہاں واردات ہوگی وہاں کا تھانیدار ذمہ دار ہوگا ،آئی جی

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ، جرائم کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر، منشیات فروشوں اور متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بلاامتیاز اور موثر کریک ڈائون کیا جائے ۔

انہوں نے زور دیا کہ تفتیشی عمل میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت اور منصفانہ انصاف فراہم کیا جا سکے ۔ جس تھانے کی حدود میں کوئی واردات رونما ہوگی، اس کی ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او پر عائد ہوگی۔ انہوں نے تمام افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں