بی آئی ایس پی سماجی تحفظ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی بن چکا ،روبینہ خالد

 بی آئی ایس پی سماجی تحفظ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی بن چکا ،روبینہ خالد

پروگرام کا مقصد انسانی ترقی اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینا ہے ، پالیسی مکالمہ سے خطاب

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے ، مقصد صرف امداد نہیں بلکہ انسانی ترقی اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کے ہمراہ کنونشن سینٹر میں پالیسی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سماجی تحفظ خاندانوں کو بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کا اعتماد فراہم کرتا ہے ،مضبوط سماجی تحفظ سے تعلیم، روزگار اور انسانی سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے ۔ بی آئی ایس پی تعلیم، ماں اور بچے کی صحت اور ہنرمندی کے پروگراموں کو فروغ دے رہا ہے ، وفاقی وزیر عمران احمد شاہ نے کہا کہ سماجی تحفظ پاکستان کی معاشی پالیسی کا مرکزی جزو ہے ، مکالمے میں پیش کئے گئے شواہد نے سماجی تحفظ کی اہمیت اور اس کے مثبت معاشی اثرات کو مزید اجاگر کیا ہے ۔ معاشی اصلاحات اور سماجی تحفظ کے اقدامات میں ہم آہنگی ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں