بااثر افراد کا حکم امتناعی کے باوجود کاشتکار کے رقبے پر قبضہ

بااثر افراد کا حکم امتناعی کے باوجود کاشتکار کے رقبے پر قبضہ

بااثر افراد کا حکم امتناعی کے باوجود کاشتکار کے رقبے پر قبضہ پولیس نہ پہنچی ،غریب کاشتکار انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

سکندرآباد (نامہ نگار )سکندرآباد میں بااثر افراد کا عدالتی حکم امتناعی کے باوجود غریب کاشتکار کے رقبے پر قبضہ کر لیا 15پر کال پولیس نہ پہنچی غریب کاشتکار انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق سکندرآباد چاہ سلنبد والے کے رہائشی غریب کاشتکار نذیر احمد کے ایک کنال رقبے پر قصبہ مافیا امجد آصف نازک فدا حسین احسن حمزہ رمضان نے عدالتی حکم امتناعی ہونے کے باوجود رقبے پر قصبہ کرکے غیر قانونی تعمیرات بھی شروع کردی نذیر احمد نے قصبہ مافیا کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی خوف مارے نذیر احمد نے 15 پولیس کو بھی کال کی کہ قبضہ مافیا گروپ میری رقبے پر ناجائز تعمیرات کر رہا ہے لیکن تھانہ سٹی پولیس رات گئے موقع پر نہ پہنچی نذیر احمد کا کہنا ہے رقبہ میرے نام ہے اور اس پر میں عدالت سے حکم امتناعی بھی لیا ہوا اس کے باوجود بااثر قصبہ مافیا نے میرے رقبے پر قصبہ کرلیا ہے ۔نذیر احمد اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لیکر رقبہ واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں