ڈسکہ:سعید بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،انعامات تقسیم
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )حاجی سعید بٹ(مرحوم) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ موترہ میں منعقد ہوا۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار برائے چیئرمین جامکے چیمہ رانا عثمان عارف خان ایڈووکیٹ، محمد زبیر اعظم المعروف بگی MPA ،امان اﷲ وریاہ سپیشل برانچ، رانا اعجاز جج، رانا عمر سعید، رانا علی راجپوت ودیگر تھے، اس موقع پر رانا عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس جگہ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے ، دوسرے نمبرپر آنے والی ٹیم کو 50 ہزار انعام دیا ۔