ایم ڈی ستھرا پنجاب گوجرانوالہ عبدالرازق ڈوگر کا مختلف علاقوں کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب گوجرانوالہ عبدالرازق ڈوگر نے۔۔۔
یونین کونسل 47 اور یونین کونسل 37 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران یونین کونسل 47 کے علاقوں سراج پورہ، غازی عباس، ابراہیم ٹاؤن، نوید کالونی، آصف کالونی، شریف شہید کالونی، شریف پورہ اور طارق آباد جبکہ یونین کونسل 37 کے علاقوں مہر شوکت والا گلہ، رحمت پورہ، کڈز ہاؤس والا گلہ، گھوڑا شاہ بازار، گلبرگ کالونی، صادق کالونی، لیاقت کالونی اور کہولو والا بازار کا معائنہ کیا گیا۔