وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کا سول ہسپتال ،کارٹ بازار کا دورہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے رات گئے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی۔
اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے سی ایم کارٹ بازار وزیرآباد کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود مجموعی انتظامات، سہولیات اور شہریوں کے لیے فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا۔