قصاب ایسوسی ایشن وہاڑی وفد کی ڈی او لائیو اسٹاک سے ملاقات

قصاب ایسوسی ایشن وہاڑی وفد کی ڈی او لائیو اسٹاک سے ملاقات

قصاب ایسوسی ایشن وہاڑی وفد کی ڈی او لائیو اسٹاک سے ملاقاتمسائل کے حل اور مویشی منڈیوں کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) قصاب ایسوسی ایشن وہاڑی کے ایک وفد نے صدر عدنان مختار کی قیادت میں ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ لائیو اسٹاک وہاڑی اعجاز حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں وہاڑی میں بطور ڈسٹرکٹ آفیسر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں قصاب برادری کو درپیش مسائل، مویشی منڈیوں کے انتظامات اور لائیو اسٹاک سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد میں قصاب ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک حفیظ احمد، وائس چیئرمین شبیر احمد، جنرل سیکرٹری وقاص ریاض، شمشاد طور، ارشد طور، ملک محمد اسلم، ضلعی صدر عبدالرحمن محمد سلیم، قصور عرف بگڑو سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے ۔اس موقع پر قصاب برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے اور ان کے حل کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک سے تعاون کی درخواست کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو اسٹاک اعجاز حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ قصاب برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور محکمہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں