عیدالاضحی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جائیگی، آئیسکو چیف
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) انجینئر چودھری خالد محمود چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔۔۔
اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے 114کمپلینٹ دفاتر کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گئی۔ صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ جانوروں کی آلائشیں بجلی کے تاروں کے نیچے یا ٹرانسفارمرز کے قریب ہرگز نہ پھینکیں۔ بجلی سے متعلقہ شکایات کا اندراج ہیلپ لائن 118پر کریں۔