عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے خصوصی انتظامات مکمل

عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے خصوصی انتظامات مکمل

11 ہزار سے زائد ورکرز تعینات، کل رات سے خصوصی صفائی آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع فیصل آباد میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاند رات دو بجے سے ضلع بھر میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں اور اہم شاہراہوں کی صفائی نماز سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قربانی کی آلائشوں کی تلفی کے لئے تقریباً 30 اضافی خندقیں تیار کی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر میں 75 اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی صفائی اور سپرے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دن اضافی مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود رہے گی جبکہ شہریوں کے گھروں کے قریب سے آلائشیں اٹھانے کے لئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ 9 مویشی منڈیوں میں صفائی کیمپس اور مشینری پہلے سے فعال کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں