پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 6من سے زائد خراب گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن   6من سے زائد خراب گوشت تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 6من سے زائد ناقص، بدبودار اور غیر معیاری گوشت کو تلف کر دیا۔

 کارروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر بھابڑہ بازار میں موجود بیف شاپ کیخلاف کی گئی۔ گوشت کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ اور سلاٹر ہاؤس کی مہر بھی موجود نہ تھی۔ موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ کی اور گوشت کو مضر صحت قرار دیا۔ تلف کیے گئے گوشت کی مالیت تقریباً 3لاکھ سے زائد تھی۔ تھانہ وارث خان میں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں