شافع حسین سے جاپانی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

 شافع حسین سے جاپانی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

پنجاب ،جاپان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کرسکتے ہیں :صوبائی وزیر

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے سرکاری ادارے جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر ماساتومو ایتو ناگا نے ملاقات کی۔پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ کنٹری ڈائریکٹر جیٹرو ماساتومو ایتو ناگا کا کہنا تھاکہ جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن سرکاری ادارہ ہے جو جاپان کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کر رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جدید زراعت کے فروغ اور سپیڈ ڈیولپمنٹ پر کام کر رہی ہے ،جدید زراعت کے فروغ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ہواوے گروپ کے ساتھ تعاون کا معاہدہ موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں