اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے اسرائیلی وزیربن گویر پر فرانس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
فرانسیسی وزیرخارجہ کہتے ہیں غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے ناروا سلوک پر اسرائیلی وزیر پر پابندی لگائی، فرانسیسی شہریوں کو دھمکانا اور تذلیل ناقابل برداشت ہے۔
— איתמר בן גביר (@itamarbengvir) May 20, 2026
فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے بھی بن گویر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اتمار بن گویر کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، اسی لئے فوری طور پر ان کے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی وزیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے گرفتار کارکنوں کو ہاتھ بندھے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھے دکھایا گیا تھا اور ویڈیو میں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا۔