قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات بارے تبادلہ خیال

دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رابطے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران ثالثی کی کوششوں میں تعاون اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ قطر کا ایک وفد حال ہی میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے لئے تہران کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں