ایرانی و عمانی سفارتکاروں کا رابطہ، سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ

مسقط: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اور عمانی وزیر خارجہ بدر بن حماد کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، ملاقات عمان اور ایران کے درمیان تعمیری مذاکرات کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران گفتگو تمام محاذوں پر سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، عمان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں