ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

مانچسٹر: (دنیا نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، شفالی ورما 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 158رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کیپ 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں