ٹرمپ نے ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران فوی طور پر لبنان میں اپنے بھاری معاوضے والی پراکسیز کو کشیدگی پھیلانے سے روکے’۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں تو ہم ایران کو دوبارہ ایسے نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدت سے کریں گے۔
.jpg)
خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد سوئٹزرلینڈ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔