امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو ایران کی پالیسی بارے شدید تنقید کا سامنا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایران سے متعلق پالیسی پر ریپبلکن کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ریپبلکن سینیٹر تھام ٹلس نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور دیگر حکام نے تقریباً تین ماہ قبل ایران کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مگر اب ہم ایسی صورتحال کی بات کر رہے ہیں جہاں ممکن ہے ایران کے پاس جوہری مواد موجود رہے، یہ آخر کیسے منطقی ہے؟
”انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جن کی وضاحت ہونا ضروری ہے۔‘‘