ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق پالیسی پر ریپبلکن کی شدید تنقید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایران سے متعلق پالیسی پر اپنی ہی پارٹی ریپبلکن کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر تھام ٹلس نے کہا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور دیگر حکام نے تقریباَ 3 ماہ قبل ایران کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہا ان دعووں کے برعکس اب ہم ایسی صورتحال کی بات کر رہے ہیں جہاں ممکن ہے ایران کے پاس جوہری مواد موجود رہے، یہ آخر کیسے منطقی ہے؟

ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر تھام ٹلس نے مزید کہا کہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جن کی وضاحت ہونا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں