ایم ڈی واسا کاڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ
لاہور(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے آپریشنل امور کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا نے بوگیوال، شادباغ اور کھوکھر روڈ ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا اور آپریشنل معاملات کا تفصیلی معائنہ کیا۔