ملک و قوم شدید بحرانوں کا شکار :جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنان کی منظم، فکری اور نظریاتی بنیادوں پر تربیت کا اہتمام کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان، ذمہ داران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک و قوم اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہیں۔