زائد کرایہ وصولی 10چالان، 2گاڑیاں بند
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ حکومتی کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے۔
عملے نے دو روز کے دوران مختلف 55 گاڑیوں میں مسافروں سے کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصولی پر 10 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 2 گاڑیوں کو تھانے میں بند کروا دیا گیا۔ زائد وصول کردہ 2760 روپے مسافروں کو واپس کروائے گئے جبکہ قانون شکن ٹرانسپورٹرز کو 36 ہزار 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔