پرنسپل سیٹ پر آج 9 ڈویژن ، 26 سنگل بینچز سماعت کرینگے
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کر ے گا جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں سول اپیلوں پر سماعت ہوگی
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر آج ( پیر)سے 9ڈویژن اور26سنگل بینچزکیسز کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عا لیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کر ے گا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انسداد دہشتگردی ،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول ،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کیسز ،جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول ،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ جبکہ جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ججز روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔