ملکہ کو ہسارمیں مؤثر سکیورٹی کیلئے 185کیمرے نصب

ملکہ کو ہسارمیں مؤثر سکیورٹی کیلئے 185کیمرے نصب

فوری رسپانس کیلئے مختلف مقامات پر پینک بٹن بھی لگادئیے گئے

مری (نمائندہ دنیا) ملکۂ کوہسار مری میں گرمائی سیزن کے آغاز اور عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سیف سٹی منصوبے کو فعال اور جدید انداز میں وسعت دے دی گئی ہے ۔ اہم سیاحتی مقامات خصوصاً مال روڈ، جی پی او چوک اور دیگر اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت مجموعی طور پر 35مقامات پر 185جدید کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر پینک بٹن بھی لگا دئیے گئے ہیں تاکہ فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ ایس پی سیف سٹی راولپنڈی ریجن رضا اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کیلئے فری وائی فائی اور فوری امدادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ رواں سمر سیزن اور عید تعطیلات کے دوران بھی سیاحوں کو محفوظ، منظم اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں