راولپنڈی:ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی کے 13ملزم گرفتار

راولپنڈی:ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی کے 13ملزم گرفتار

8مسروقہ موٹر سائیکل، 45لٹر شراب، 4کلو چرس، 4لاکھ روپے برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ،چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 13ملزموں کو گرفتار کر کے 8مسروقہ موٹر سائیکل، 45لٹر شراب، 4کلو چرس، 4لاکھ روپے برآمدکر لئے۔ کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، رتہ امرال، آر اے بازار، صدر واہ، ٹیکسلا، جاتلی اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں۔ صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2کلو 480گرام چرس، آر اے با زارپولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1کلو 400گرام چرس برآمد کی، تمام مقدمات درج کرلیے گئے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں