جنرل پوسٹ آفس وزیرآباد میں انٹرنیشنل میلنگ کا آ غاز

جنرل پوسٹ آفس وزیرآباد میں انٹرنیشنل میلنگ کا آ غاز

ایک ہی چھت تلے صنعتکاروں کے پارسل کی بکنگ اور چیکنگ ہوگی:ڈی جی سمیع اللہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے جنرل پوسٹ آفس وزیرآباد میں انٹرنیشنل میلنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی پاکستان پوسٹ مقصود احمد بلوچ،پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب لاہور ضیا الحق رانجھا،ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب لاہور فائزہ امتیاز، نارکوٹکس فورس پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر بریگیڈیئر سکندر چودھری،ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز پنجاب محمد رضوان، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ندیم اسلم،سینئر پوسٹ ماسٹر رحمت علی بھٹی،پوسٹ ماسٹر رانا عامر اور آصف مسعود،مسلم لیگی رہنما عظیم چیمہ ،افتخار بٹ ،چیئرمین ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ نائیوز سورڈز اینڈ اسیسریز ایسوسی ایشن آف پاکستان ندیم عبداللہ وڑائچ،چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن جمال اسلم بھٹہ بھی موجود تھے۔

تقریب کی میزبانی سینئر پوسٹ ماسٹر رحمت علی بھٹی نے کی۔ ڈی جی سمیع اللہ خان نے کہا کہ وزیرآباد کے میلنگ آفس میں پاکستان کسٹمز اور اے این ایف کے کا ئو نٹرز قائم کئے گئے ہیں ،ایک ہی چھت تلے صنعتکاروں کے پارسل کی بکنگ اور چیکنگ ہوگی ،ہم نے ریٹس بھی پرائیویٹ سیکٹر سے انتہائی کم رکھے ہیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر بریگیڈیئر سکندر چودھری نے کہا کہ وزیرآباد گجرات ،گوجرانوالہ اور حافظ آباد والوں کیلئے یہ بڑی سہولت ہے ،پارسل کو اپنی نگرانی میں پیک کروا کر خود بکنگ کر ائیں کیونکہ انٹرنیشنل پوسٹ سے ملک کی عزت جڑی ہوئی ہے جس کا ہمیں ہر صورت خیال رکھنا ہے ۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز محمد رضوان ،ندیم عبداللہ وڑائچ ،جمال اسلم بھٹہ نے کہا کہ وزیرآباد کے صنعتکار سہو لت سے مستفید ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں