اے سی کھاریاں کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گلیانہ میں امتحانی مرکز کا دورہ

اے سی کھاریاں کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گلیانہ میں امتحانی مرکز کا دورہ

گجرات، گلیانہ(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گلیانہ میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران شام کے سیشن میں ہونے والے ریاضی کے پرچے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مرکز میں کل 151طلبہ میں سے 147نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 4 طلبہ غیر حاضر رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے نگران عملے کی حاضری اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو شفاف اور پرامن ماحول میں جاری رکھا جائے تاکہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں