سکھر:عید سیزن، زائد کرایہ بٹورنے والے ٹرانسپورٹرز پرجرمانے

سکھر:عید سیزن، زائد کرایہ بٹورنے والے ٹرانسپورٹرز پرجرمانے

شرجیل میمن کی ہدایت پر پولیس نے مسافروں سے لی گئی اضافی رقم واپس کرادیسکھر و روہڑی بائی پاس ،ببرلو و دیگر شاہراہوں پر سخت چیکنگ کرنے کا عمل جاری

سکھر(بیورو رپورٹ)عید پر مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سکھر سمیت سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا، زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں سکھر میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیاض حسین منگی کی سربراہی میں عملے نے سکھر و روہڑی بائی پاس ،ببرلو و دیگر شاہراہوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہے اور سکھر و روہڑی بائی پاس پر چیکنگ کے دوران انہوں نے کراچی سے لاہور ،پشاور ،کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کی طرف جانے والی اور وہاں سے کراچی جانیوالی متعدد کوچز پر چھاپے مارے اور مسافروں کی جانب سے فراہم معلومات پر زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے اور مسافروں کو ان سے مقرر کرایہ سے زائد وصول کی جانے والی رقم واپس کرادی جس پر مسافروں نے اظہار تشکر کیا سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر فیاض حسین منگی کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے میں اور اب تک متعدد کوچز پر چھاپے مار کر نہ صرف ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں بلکہ مسافروں سے کرائے کی مد میں لی گئی ہزاروں روپے کی اضافی رقم بھی انہیں واپس کرادی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں عید کے دن اور اس کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں