اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں : دودھ ، گھی ، سبزی ، پھل مہنگے
سرکاری نرخ ناموں کے برعکس ہر چیز میں 50سے 100روپے تک اضافہ،ضلعی انتظامیہ ،پیرافورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روک تھام میں نا کام
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحیٰ قریب آتے ہی اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ ،پیرافورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ، سرکاری نرخ ناموں کے برعکس ہر چیز میں 50 سے 100 روپے تک اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 450 سے بڑھ کر 500روپے کلو ہوگیا، دودھ کی قیمتیں سرکاری طور پر 170روپے لیکن مارکیٹ میں 220 روپے فروخت ہورہا تھا ، اب عید الاضحیٰ کی وجہ سے بیشتر دکانداروں نے 250روپے تک فروخت کرنا شروع کردیا ۔گھی اور کوکنگ آ ئل بھی 50 روپے کلو تک مہنگے ہوگئے ،سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ کردیا گیا، 35روپے کلو والا ٹماٹر مارکیٹ میں 70سے 80روپے فروخت ہو رہا ہے ،پیاز سرکاری نرخ 75روپے کلو کے بجائے 100روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کا سرکاری ریٹ 20روپے جبکہ مارکیٹ میں 40روپے سے 50روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن کاسرکاری ریٹ 400روپے کلولیکن مارکیٹ میں600روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ،لہسن دیسی اور لہسن ہرنائی کی قیمت 350روپے کلو ہے ادرک کا سرکاری ریٹ 285روپے جبکہ مارکیٹ میں 450روپے کلو بک رہا ہے ۔ لیموں 400روپے کے بجائے 600سے 800روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، سبز مرچ 120 بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 120 گھیا کدو 60 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ۔ پھلوں میں آ م دوسہری 300 ، سندھڑی 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہا۔ کیلا درجہ اول 215 روپے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن تک فروخت ہورہا۔