پپری تا گلشنِ حدید 5 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح
کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیر کے روز ضلع ملیر میں پپری تا گلشنِ حدید 5 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداﷲ مراد، سٹی کونسل کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کی تکمیل کے بعد گلشن حدید اور سٹیل ٹان کے رہائشیوں کو پانی کے لیے کسی کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 500 ملین روپے کی لاگت سے گلشنِ حدید کے لیے علیحدہ چار کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے ، جس سے پانچ لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔