عید الاضحیٰ کے دوران گھریلو صارفین کیلئے گیس کا شیڈول جاری

عید الاضحیٰ کے دوران گھریلو صارفین کیلئے گیس کا شیڈول جاری

کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس نے عید الاضحی کے دوران گھریلو صارفین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔

جس کے مطابق منگل (آج) کو گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔ عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک گیس سپلائی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک بحال رہے گی۔ جمعے کی صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی رات 10:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔ شیڈول کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن رات 12 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ عید کے تیسرے دن رات 10 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ سے پرانا شیڈول بحال ہو جائے گا۔ترجمان کے مطابق یوم عرفہ پر روزہ رکھنے کے خواہش مند صارفین کیلئے رات 3 بجے سے گیس فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں