اغوا کے واقعات میں اضافہ، 6نامزد سمیت متعدد ملزموں پر مقدمات

اغوا کے واقعات میں اضافہ، 6نامزد  سمیت متعدد ملزموں پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چھ نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

گلگشت پولیس کو اقبال نے بتایا کہ میری بیٹی گھر سے باہر گئی جسے ملزموں اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو کائنات نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزم میرے شوہر عامر کو مارپیٹ کرکے زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے ۔ مخدوم رشید پولیس کو فدا حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے میرے بیٹے 12سالہ عارف کو اغوا کرلیا۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو افتخار حسین نے بتایا کہ ملزموں خاور اور شکیل عالیہ بتول کر اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو ملک مکی نے کہا کہ میری بیوی سونیا کو ملزموں مشکور احمد اور مونا سندھڑ نے اغوا کرلیا ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں