اسلام برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے :خواجہ سلمان

 اسلام برداشت اور بھائی چارے  کا درس دیتا ہے :خواجہ سلمان

لاہور (سیاسی نمائندہ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے پاکستان سنی تحریک کے وفد نے ملاقات کی۔۔۔۔

 وفد کی قیادت صوبائی صدر سنٹرل پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کی جبکہ وفد میں محمد زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صاحبزادہ محمد امتیاز، محمدسجاد بارو، امہ شریف الدین قذافی،علامہ غلام محی الدین جلالی صاحبزادہ محمد ابرارجلالی،مفتی محمد ظفر اللہ شاکر، علامہ غلام جیلانی،علامہ مفتی ریاض الرحمن صدیقی، محمد جاوید اقبال قادری اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، برگیڈیئر محمد اسجد علی، سید طاہر رضا بخاری اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں